آسڑیلیا اور بھارت کا دوسرا ٹیسٹکل ،بھارتی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار


پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کم ازکم دو تبدیلیاں لازمی کرنا ہوں گی کیوں کہ آف سپنر روی چندرن ایشون اور مڈل آرڈر بلے باز روہت شرما بالترتیب سائیڈ اور کمر کی انجری کے باعث جمعے سے پرتھ میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے ہیں جب کہ پریکٹس میچ کے دورا ن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز پرتھوی شا ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں ۔لیفٹ آرم سپنر روندرا جدیجہ اور فاسٹ باؤلرز امیش یادو اور بھونیشور کمار کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ13کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ءتک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ءکو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

error: Content is protected !!