آسڑیلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6دسمبر سے شروع ہوگا


کینبرا (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

error: Content is protected !!