آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کی دو خاتون کرکٹرز نے آپس میں شادی کرلی

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا میں ہونے والی ’ویمن بگ بیش لیگ‘ (ڈبلیو بی بی ایل) کی ٹیم ’میلبورن اسٹارز‘ کی 2 خواتین کرکٹرز نے شادی کرلی۔میلبورن اسٹارز کی بالر آسٹریلوی کرکٹر 32 سالہ نکولا ہنکاک اور نیوزی لینڈ کی بلے باز 26 سالہ ہیلی جینسن نے شادی کرکے طویل عرصے سے قائم اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلا۔ڈبلیو بی بی ایل نے ٹوئٹر پر دونوں کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کرکٹرز نے گزشتہ ہفتے شادی کی۔شادی کے بندھن میں بندھنے والی دونوں کھلاڑیوں نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا۔نکولا ہنکاک نے اپنے انسٹاگرام پر پارٹنر ہیلی جینسن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 12 اپریل کو شادی کی۔

شادی کے موقع پر دونوں نے سفید لباس پہنا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ہیلی جینسن نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔کرکٹر نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے ہم جنس پرست شادی قوانین کے تحت شادی کی۔نیوزی لینڈ میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔نیوزی لینڈ نے 2013 میں ہم جنس شادیوں کو جائز قرار دیا تھا۔نکولا ہنکاک اور ہیلی جینسن سے قبل بھی نیوزی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں ایمی سیٹرویٹ اور لی تہاؤ نے بھی گزشتہ برس مئی میں شادی کی تھی۔

https://www.instagram.com/p/BwXvMqQAS5t/?utm_source=ig_web_copy_link
error: Content is protected !!