آسڑیلیا کو پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے زیادہ تیاری کرنا ہو گی، سٹیووا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسڑیلیا نے بہترین مزاحمت کامظاہرہ کرتےہوئے میچ کو ڈرا کردیا ہے تاہم آسڑیلیا کو سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدان میں اتارنا ہوگا، سٹیووا نے عثمان خواجہ کی بیٹنگ کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ خود کو مستند بلے باز کے طور پر منوا لیا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے گا، سٹیووا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکست دینے کیلئے آسڑیلیا کو اپنی بیٹنگ لائن کو مزید بہتر کرنا ہوگا اور سپنرز کو کھیلنے میں مزید مہارت پیدا کرنا ہوگی۔

error: Content is protected !!