آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،سٹین ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم


کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔419 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 34 سالہ فاسٹ باؤلر کو جنوبی افریقہ کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر باؤلر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں جہاں سب سے زیادہ 421 وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کے پاس ہے۔انجری مسائل نے گزشتہ دو برس سے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دو مرتبہ کم بیک کے باوجود انجری کی وجہ سے انہیں پھر میدان سے دور ہونا پڑے۔اسٹین نے رواں سال جنوری میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 13 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم اسی میچ کے دوران وہ پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!