آسڑیلیا کیخلاف فائنل،فرحان بطور اوپنر کھیلیں گے

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنرمحمد حفیظ پراعتماد نہیں کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھلانے کے بعد مکی آرتھر نے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر کھلایا۔تاہم حارث سہیل کی ناکامی کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سیریز کے فائنل میچ میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو کھلایا جائے گا۔چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچوں میں 91 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں اوپنرز کی ایک اور نئی جوڑی کھلانے کا تجربہ کررہی ہے۔ دو میچز میں ناکام رہنے کے بعد حارث سہیل کو ڈراپ کیا جائے گا اور صاحبزادہ فرحان، فخر زمان کے ساتھ خلاف فائنل میں اننگز کا آغاز کریں گے۔آؤٹ آف فارم محمد حفیظ ٹیم انتظامیہ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ ہرارے میں تین قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز محمد حفیظ اور بقیہ دو میچز میں مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اوپنر کی حیثیت سے کھیلے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان اننگز اوپن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہرارے کے سرد موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے 12 کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے اور میچ سے قبل 11 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی لیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ موسم ہماری کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہوگا لیکن ہمارے لیے یہاں کی سردی بہت زیادہ ہے، موسم مختلف ہے اس لئے ٹاس سے پہلے ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔محمد حفیظ نے پہلے میچ میں 7 اور دوسرے میچ میں وہ کوئی رن نہیں بناسکے تھے، انہیں کو ڈراپ کرکے حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر آزمایا گیا۔حارث سہیل نے نے پہلے میچ میں 16 اور دوسرے میں کوئی رن نہیں بنایا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فائنل میچ کیلئے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، شعیب ملک، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان شنواری، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!