آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،ہنری کلاسن جنوبی افریقن ٹیم کا حصہ

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ): جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹی20 میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ہنری کلاسن کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا اور میزبان ٹیم نے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

فٹنس مسائل کے سبب بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے کپتان فاف ڈیوپلیسی، اے بی ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باووما کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم ان کی میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

آل راؤنڈر کرس مورس، اینڈائل فلکوایو اور فاسٹ باؤلر ڈینی اولیوائر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ ہنری کلاسن اور ویان ملڈر پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان فاف ڈیوپلیسی، ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، تھیونس ڈی براؤن، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈین ایلگر، ہنری کلاسن، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، مورنے مورکل، ویان ملڈر، نگیڈی، ورنن فلینڈر اور کگیسوربادا پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!