آسڑیلین اوپن،راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے

ملیبرن: (سپورٹس لنک رپورٹ) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، جنوبی کوریا کے چنگ ہیون زخمی ہونے پر سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے۔

میلبرن میں راجر فیڈرر کا جارحانہ کھیل جاری ہے، سوئس ٹینس سٹار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے جنوبی کوریا کے چنگ ہیون کے خلاف پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں چنگ ہیون زخمی ہونے پر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ راجر فیڈرر کا اتوار کو فائنل میں کروشیا کے مارن چلچ سے مقابلہ ہو گا۔ سابق عالمی نمبر ون راجر فیڈرر کیرئیر میں 30ویں بار گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

error: Content is protected !!