آل راؤنڈر ندا ڈار غیر ملکی لیگ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستان کرکٹر بن گئیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار غیر ملکی لیگ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستان کرکٹر بن گئیں۔ پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹر ندا ڈار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ ہو گیا ہے. اور وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔آل راؤنڈر ندا ڈار آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گی.

ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے. اب ان کے نام یہ بھی اعزاز ہوگیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی۔ آف اسپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔ ندا ڈار 5 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔

error: Content is protected !!