آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ ،دائود اشرف،سمیع اللہ، سدید احمد، سمان خاور، فتح صدیقی، آریان خاور بہترین تیراک قرار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے گجرات جمخانہ کلب میں منعقد ہونے والی آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میںپنجاب بھرسے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں ، کالجوں کے علاوہ صوبہ کے مختلف کلبز کے سوئمرز نے حصہ لیا،چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے، تمام سوئمرز نے جوش و خروش سے مقابلوں میں حصہ لیا اور شائقین سے داد وصول کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے تمام سوئمرز کو مقابلوں میں حصہ لینے اور کامیابی پر مبارکباد دی ہے، چیمپئن شپ میں انڈر18میں داؤد اشرف 3گولڈ میڈلز ، انڈر16میںسمیع اﷲ4گولڈ میڈل ، انڈر14 میں سدید احمد 2گولڈ ،انڈر 12میں سمان خاور اور فتح صدیقی گولڈ، انڈر10میںآریان خاور 4گولڈ میڈلز جیت کر بہترین تیراک قرار پائے جبکہ انڈر 10،50میٹر بٹر فلائی میں اریان خاور پہلے، عبدالرحمٰن دوسرے اور سیف السلام تیسرے نمبر پر ہے

انڈر12 میں فتح صادق نے پہلی، امان نے دوسری اور اویس نے تیسری پوزیشن لی،انڈر 14میں عفنان ظفر نے پہلی، قاسم نے دوسری اور سدید احمد نے تیسری پوزیشن لی، انڈر16 میںسمیع اﷲنے پہلی، سمیر نے دوسری اورغلام مرتضیٰ نے تیسری پوزیشن لی جبکہ انڈر18 میں دائود، علی رضااور ذیشان بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔ انڈر10،50میٹر بیک سٹروک میں اریان خاور نے پہلی، سیف السلام نے دوسری اور عبدلراحمن نے تیسری پوزیشن لی,انڈر 12 میں عمار خاور نے فتح حاصل کی، فتح صادق نے دوسری اور ریان منیر نے تیسری لی ،انڈر 14 میں سدید، قاسم بٹ اورعفنان ظفرپہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

انڈر16میں محمد سمیع اللہ نے پہلی، حسیب چودھری نے دوسری اور سمیر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر10،50میٹرفر ی سٹائل میں اریان خاورنے پہلی ، سیف السلام نے دوسری اور عبدالرحمن نے تیسری پوزیشن لی، انڈر12 میں عمار خاورنے پہلی ، فتح صادق نے دوسری اور ریان منیر نے تیسری پوزیشن لی ، انڈر14 میں عفنان ظفر نے پہلی ، قاسم بٹ نے دوسری اور سدید احمد نے تیسری پوزیشن لی

،انڈر16میں سمیع اﷲنے پہلی حسیب چودھری نے دوسری اور سمیر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل ، انڈر18میں داؤد اشرف ، علی رضا،ظفر اﷲبالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔چیمپئین شپ کے اختتام پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ،رنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹرشاہد فقیر ورک اور سیکرٹری جم خانہ گجرات احمد حسن مٹو کو شیلڈز بھی دی۔

error: Content is protected !!