آل کراچی حسن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،عثمان آباد یونین نے فائنل میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کلبس عثمان آباد کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی حسن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں عثمان آباد یونین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل کی معمار اسپورٹس کو 0-1سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پرویز نے 33ویں منٹ میں اسکور کیا۔ جیوری نے پرویز کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا۔ محمدی اسٹیڈیم ، عثمان آباد کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

دونوں ٹیموں میں واضح فرق عثمان آباد یونین کے اسٹار اسٹرائیکر پرویز کا تھا جس نے معمار اسپورٹس کیلئے پورے میچ میں مشکلات پیدا کیں اور 33ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو فائنل کھیلنے کا حقدار بنادیا۔ جہاں ان کا مقابلہ تاج مسلم سے ہوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں لیاری بلوچ کو ٹائی بریکر پر شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ریفری ابرار خان کے معاونین بابر اور تنویر جبکہ میچ کمشنر نذیر احمد تھے ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد قادرکے مطابق فائنل عثمان آباد یونین اور تاج مسلم کے مابین 20اکتوبر (اتوار) کو 4بجے شام کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!