آٹھواں ڈس ایبلڈ ٹی۔20 پینٹینگولر کپ 25 مارچ سے شروع ہوگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آٹھواں NBP ڈس ایبلڈ ٹی۔20 پینٹینگولر کپ 25 مارچ سے کراچی میں نیشنل بینک اسپوٹس کمپلیکس میں 25مارچ سے کھیلا جائیگا۔ میڈیا مینیجر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن(PDCA) محمد نظام کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبوں میزبان سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے علاوہ فیڈرل ایریا کی ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کو ہمیشہ کی طرح نیشنل بیک آف پاکستان نے اسپانسرجبکہ کو اسپانسر ICRCنے کیا ہے اور ایونٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ ایونٹ کے ونر، رنراپ ٹیموں کو انعامی رقم اور دیگر تفصیلات کا اعلان اعزای سیکریٹریPDCA امیرالدین انصاری، اسپورٹس ہیڈ NBP اقبال قاسم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ جلد پریس کانفرنس میں کرینگے۔

error: Content is protected !!