آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ فٹبال کھیلیں گے


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ آسٹریلیا میں آزمائشی طور پر فٹ بال کھیلیں گے اور اس حوالے سے ایک اے لیگ کمپی ٹیشن کلب سینٹرل کوسٹ مرینرز کا دعویٰ ہے کہ اس کی31 سالہ سابق اسپرنٹر سے بات چیت جاری ہے ۔یوسین بولٹ کو ملنے والے معاوضے کا تعین نہیں ہوا لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ’’ملٹی ملین ڈالرز‘‘پر مشتمل بھی ہو سکتا ہے ۔ یوسین بولٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداح ہیں اور اسی کلب کے ایک سابق اسسٹنٹ منیجر مائیک فیلان اب سینٹرل کورٹ مرینرز سے منسلک ہیں جو طویل معاہدے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!