اچھے نتائج کیلئے اکیڈمیز کا قیام ضروری،بشریٰ پروین

اسلام آباد ( نواز گوھر ):  قومی اتھلیٹکس کوچ اولیمپئن بشریٰ پروین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرنتائج حاصل کرنے کےلئے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاداور اکیڈمیز کا قیام  بہت ضروری ہے گذشتہ روز میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے اس  نےکہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی کی سرپرستی میں انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کئے ہیں اور حکومت اس سلسلہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس نے کہا کہ ملک کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرسکتےہیں اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے اور تعلیمی اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ماہ وظیفہ بھی دے تاکہ اس سے  طلباء وطالبات میں کھیلوں کا مذید رحجان بڑھے گا، انہوں نےکہا کہ انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ 20 جون سے شروع ہونگے جس میں کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی چاہئے،   ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر )محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر اور قومی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل اتھلیٹکس کی ترقی کے لئے لئے دن رات کوشاں ہیں کیونکہ صدر اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کوخود ایک  اتھلیٹ رہنے کے ساتھ ساتھ چیمپیئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے  اور کھلاڑیوں کے مسائل سے خود بھی واقف ہیں اور ان کی کوشش بھی ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح کھلاڑیوں کے مسائل حل کئے جائیں،اس نے کہا کہ فیڈریشن کے محدود وسائل ہیں کبھی فنڈز کی کمی بھی ہوتی ہے لیکن اکرم ساہی صاحب کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ضرور بھیجا جائے، ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والی ائولیمپین  بشری پروین نے کہاکہ ہمارے ہاں سب بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا ہےحکومت کو چاہئے کہ کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے  کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ،تاکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔

error: Content is protected !!