اکیڈمی قائم کرنے کیلئے یونس کیلئے دو گرائونڈز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو ایک ہی دن میں اکیڈمی کے قیام کیلئے دو گراؤنڈ مل گئے۔پہلے کے ڈی اے نے منصورہ گراؤنڈ کو یونس خان کے نام منسوب کیا تو اگلے ہی گھنٹے ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بھی کارساز کرکٹ گراؤنڈ میں یونس خان کیلئے دروازے کھول دیئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان کراچی میں اکیڈمی قائم بنانا چاہتے ہیں، انہیں یہ خواب پورا کرنے کے لئے ایک ہی دن میں ایک نہیں بلکہ دو گراؤنڈ اکیڈمی بنانے کیلئے مل گئے۔سابق کپتان نے ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ہمراہ کارساز میں واقع کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا، یہ گراؤنڈ 2008میں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کو دیا گیا تھا ، اب ان کے بیٹے ڈاکٹر جنید علی شاہ نے اس گراؤنڈ کو دوبارہ بنانے اور آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارتی( کے ڈی اے) سمیع صدیقی بھی موجود تھے جنہوں منصورہ گراؤنڈ یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اور اُنہیں کے ڈی اے میں اسپورٹس ایڈوائزر بھی مقرر کردیا ۔سابق کپتان یونس خان کو ایک ہی گھنٹے میں دو گراؤنڈ مل جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کراچی سمیت پورے ملک میں اکیڈمی کے قیام کی خواہش ظاہر کی ۔یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر اکیڈمی کی نگرانی خود کریں گے اور خود ہی کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔

error: Content is protected !!