ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر بدھ کو پی ٹی سکول کاکول میں فزیکل فٹنس کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا جس کی بناء پر ٹریننگ کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کے عمل کو جاری رکھنے پر اکتفاء کیا گیا اور پاکستان جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کی دستیابی کو غنیمت جانتے ہوئے انکی خدمات سے استفادے کی بھر پور سعی کی گئی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے علیحدہ علیحدہ گروپو ں میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہتری لانے کے عمل سے گزارہ گیا ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کے علاوہ بیٹنگ کوچ اقبال امام نیبیٹنگ،سلیم جعفر نے باؤلنگ ،شاہد انور نے فیلڈنگ جمال حسین نے بحیثت ٹرینر اور وقار اورکزئی نے وکٹ کیپنگ کے گر سکھانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی

خصوصا خواتین کھلاڑیوں کی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے ایبٹ آباد ریجن کے پندرہ سے زیادہ بوائز کھلاڑیوں کی خدمات سے استفادہ کیا گیا اور ان لڑکوں کے ذریعے سیمنٹڈ اور ٹر فکے علاوہ گراؤنڈ کی مختلف وکٹس پر نیٹ پریکٹسکروائی گئی جبکہ دوسری جانب سلیم جعفر نے ٹیم کی فاسٹ باؤلنگ سے منسلک باؤلرز کو بھرپو ر انداز میں پریکٹس کے عمل سے گزارا اور انہیں پچ سے آگاہی اور باؤلنگ کی مختلف ورائٹیز سے روشناس کرانے اور اور عملی طور پر اسکے استعمال اور طریقہ کار کے گر بتائے جبکہ خواتین فاسٹ باؤلرز سلیم جعفر کی جانب سے دی جانے والی ٹپس کو اثاثہ قرار دیا جبکہ کیمپ کے نیٹ ایریا میں پریکٹس کے علاوہ محدود د ٹارگٹٹد میچز کا بھی انعقادکیا گیا

علاوہ ازیں بدھ کو پی ٹی سکول میں شیڈول دورہ کی منسوخی پر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی معقول وجہ سامنے نہ آسکی حالانکہ 28اگست کو پی ٹی سکول میں فزیکل ٹریننگ شیڈول کا حصہ تھا جبکہ ٹریننگ کے علاوہ بدھ کو پچاس پچاس اوورز پر مشتمل میچ بھی کھیلا گیا

error: Content is protected !!