ایرون فنچ کو تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتان بنایا جائے، شین وارن


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر شین وارن نے کہا ہے کہ کرکٹ آسڑیلیا کو چاہئے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایرون فنچ کو ٹیم کی قیادت سونپ دیں، ایرون فنچ اس وقت آسڑیلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی انہیں سونپ دی جائیگی،اکتیس سالہ ایرون فنچ ماضی میں دو بار آسڑیلوی ون ڈے ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جبکہ وہ انگلینڈ کیخلاف رواں سال ون ڈے سیریز جس میں آسڑیلیا نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی تھی میں ٹیم پینی کے نائب تھے، شین وارن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیاہے کہ ایرون فنچ کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی دیدی جائے، اپنے ایک انٹرویو کے دوران شین وارن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرون فینچ کی قیادت میں ٹیم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی کیونکہ ان میں اچھے کپتان کی تمام خوبیوں دکھائی دیتی ہیں۔

error: Content is protected !!