ایسٹ بورن انٹرنیشنل کا ٹائٹل کیرولین ووزنیاکی نے جیت لیا

ایسٹ بورن(سپورٹس لنک رپورٹ)برطانیہ میں جاری ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگل ٹائٹل ڈنمارک کی عالمی نمبر دو کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی نے جیت لیا،فائنل میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسی ٹورنامنٹ کی مینز سنگل ٹرافی پر جرمنی کے میسچا زویریو قابض ہو گئے۔ویمنز سنگل کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاپ سیڈ ڈینش پلیئر نے اپنی ورلڈ نمبر 45 بیلاروسین حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سات،پانچ اور سات،چھ سے کامیابی یقینی بنائی۔ رواں سال آسٹریلین اوپن کی فتح کے بعد یہ کیرولین ووزنیاکی کا دوسرا ٹائٹل ہے جس پر انہوں نے ومبلڈن کے آغاز سے دو روز قبل قبضہ کرلیا جہاں انہیں پہلے معرکے میں امریکا کی ورورا لیپ چینکو کیخلاف کورٹ سنبھالنا ہے۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 67جرمنی کے میسچا زویریو نے سلواکیہ کے لوکاس لاکو کو چھ،چار کے یکساں اسکور سے شکست دے کر کیریئر کا اولین اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔

error: Content is protected !!