ایس ایس بی قائداعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول میں سیپاک ٹاکرا مقابلے مکمل ہوگئے

ایس ایس بی قائداعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کی ونر اور رنرزاپ ٹیموں کا نوشاد احمد ،ڈاکٹر عارف حفیظ اور شبیر احمد کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)محکمہ کھیل حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والے قائداعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول میں سیپاک ٹاکرا مقابلے مکمل ہوگئے ۔نارتھ کراچی جیمخانہ پر ہونے والے بوائز ایونٹ میں کراچی ویسٹ نے کراچی سینٹرل کو 21-10 اور 21-15 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ کراچی ساوتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی کراچی ویسٹ کے فیصل خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔بعد ازاں خواتین کے ایونٹ کو کراچی سینٹرل نے کراچی ساوتھ کو 21-19 ,18-21 اور 21-15 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ کراچی ویسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کراچی سینٹرل کی کرن صبا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان ،سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عارف حفیظ ،سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد ،آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالباسط ،عدنان جعفری ،خالد خان ،شہروز علوی ،ریحانہ آصف اور دیگر بھی موجود تھے ۔

error: Content is protected !!