ایشن انڈر 12 اور انڈر 18 چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی ٹیموں کا اعلان


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ایشین انڈر12اور انڈر 18میں شرکت کرنے والی پاکستان بیس بال ٹیموں کا اعلان کردیا۔ سید فخرعلی شاہ صدرپاکستان فیڈریشن بیس بال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی یوتھ بیس بال ٹیمیں اس سال انڈر 12اور انڈر 18ایشین بیس بال چیمپئن شپس میں شرکت کریں گی۔ سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ دسویں انڈر12ایشین بیس بال چیمپئن تائیوان میں اگست 13سے 19 تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، انڈیا، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بارہویں انڈر 18ایشین بیس بال چیمپئن شپ جاپان میں ستمبر 3سے 10تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں جاپان، کوریا، تائیوان، چائنا، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ سید فخرشاہ نے مزید بتایا کہ اس ماہ کی 14اور 15تاریخ کو پاکستان فیڈریشن بیس بال نے نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا جس میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے

error: Content is protected !!