ایشیا کپ،قومی کرکٹرز کا کیمپ ختم،کل یو اے ای روانگی

لاہور:(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشیاء کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ مکمل ہوگیا جس کے بعد کل کھلاڑی متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیاء کپ کے لیے آخری ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیا۔شہر میں بارش کے باعث کرکٹرز نے انڈور اسکول اور جم میں انفرادی اسکلز پر کام کیا جب کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کل دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جمع ہوں گے۔قومی ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے کل رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی جہاں 15 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کل پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں ایشیاء کپ کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں۔شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!