ایشیا کپ ہاکی،ملائیشیا نے بھارت کے ارمانوں پر اوس ڈال دی

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں ملائشیا نے ناقابل شکست بھارت کو 7-6 سے ہرا دیا۔ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور اس کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا۔بھارتی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست تھی اور اس نے مجموعی طور پر حریف ٹیموں کے خلاف 70 سے بھی زائد گول اسکور کیے۔لیکن سیمی فائنل میں وہ اپنا کامیابی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی اور میچ ہار گئی۔میچ مقررہ وقت تک کھیل 2-2 سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹس ملیں جس میں ملائیشیا نے 7-6 سے فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ملائشیا کا مقابلہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیم سے ہو گا۔

error: Content is protected !!