ایشین جونیئر والی بال: پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی

منامہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو 3-0سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔ گرین شرٹس 13ویں پوزیشن کیلئے آج جاپان کا سامنا کریں گے ۔ بحرین کے شہر رفع میں جاری ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے 13ویں تا 16ویں پوزیشن کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کیخلاف 3-0گیمز سے جیت کو گلے لگایا جہاں اس کی کامیابی کا مجموعی سکور 25-13، 25-20 اور 25-18 رہا۔ 13ویں تا 16ویں پوزیشن کے ایک اور سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-0گیمز سے پچھاڑ دیا۔ جاپان نے 25-19، 25-21اور 25-13پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ اب 13ویں پوزیشن کیلئے آج پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ دریں اثناء ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ایران نے قازقستان کو 3-0سے مات دی۔ ایران کی جیت کا سکور 25-13، 25-15اور 25-15پوائنٹس رہا۔

error: Content is protected !!