ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان واپڈا کی فتوحات کا سلسلہ جاری


ینگون (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی کلب واپڈا نے ترکمانستان کلب بیناگر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔میانمار میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکمانستانی کلب بیناگر کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، پہلے سیٹ میں بیناگر نے واپڈا کو 25-17 سے ہرا کر برتری حاصل کی، واپڈا نے دوسرا اور تیسرا سیٹ 25-21 اور 25-17 سے جیت کر برتری 2-1 کر دی، چوتھے سیٹ میں بیناگر نے واپڈا کو 25-18 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں واپڈا نے بیناگر کو 15-13 سے ہرا کر 3-2 سے فتح حاصل کی۔

error: Content is protected !!