ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ،قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز شروع


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئین شپ کیلئے پاکستان ٹیم کے انتخاب کیلئے 2 روزہ اوپن ٹرائلز کا آغاز کراچی میں ہو گیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے اہتمام سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر ہونے والے قومی ٹرائلز کے ابتدائی روز جمعہ کو ملک بھر سے آنے والے والی 61 کھلاڑیوں نے اپنی اہلیت کی جانچ کرائی، ان میں پنجاب ، بلوچستان،، گلگت بلتستان اور کراچی و اندرون سندھ کے ساتھ پاکستان واپڈا اور ایچ ای سی کی کھلاڑی بھی شامل تھیں، تاہم صوبہ خیبر پختونخوا سے کسی کھلاڑی نے شرکت نہیں کی۔قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین توقیر احمد نے کمیٹی کے ارکان اعجاز الحق ، محمد ریاض،، محمد رضوان ،شازیہ یوسف اور انوار احمد کے ہمراہ کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور انتخاب کے حوالے سے باہمی مشاورت کی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایشین چیمپئین شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی تربیتی کیمپ کی 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا، قومی کیمپ کا آغاز یکم اگست سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر ہوگا، شازیہ یوسف کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کریں گی،بعدازاں حتمی10 رکنی پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئین شپ یکم تا 8 ستمبر سنگا پور میں کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!