ایشین چیمپئنز ٹرافی،قومی سکواڈ کااعلان،قیادت رضوان سینئر کرینگے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اومان میں شروع ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا.کپتانی کا قرعہ اس بار بھی رضوان سینئر کا نکلا . ہاکی ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب اے 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہونے والے ایشین چیمپنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا.رضوان سینئربدستور کپتان برقرار جبکہ عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہونگے.18 رکنی قومی ہاکی ٹیم میں عمران بٹ، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، ایم توثیق، تصور عباس، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بھٹہ، ایم عتیق اور ایم زبیر کے ناموں کا اعلان کیا گیا یے.

error: Content is protected !!