ایشین گیمز،بیس بال میں پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست،میچ کی جھلکیاں دیکھیں

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)18ویں ایشین گیمز میں کھیلے جا رہے بیس بال ایونٹ میں چین کی ٹیم نے پاکستان کو 16-3کے سکور سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔قومی بیس بال ٹیم اس میچ سے قبل اپنے دو میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں اسے جاپان کی ٹیم کے ہاتھوں15-0کے سکور سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس نے اپنا دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے8-1سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔آج بیس بال کے دیگر کھیلے گئے مےئچز میں جاپان نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو24-0 سے اورکوریا نے ہانگ کانگ کو21-3سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کی۔

error: Content is protected !!