ایشین گیمز،پاکستان کی رگبی ٹیم جکارتہ پہنچ گئی


جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان رگبی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جگارتہ پہنچ گئی۔ ایشین گیمز میں 12 ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں ۔ پاکستان کے پول میں ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان سیونز رگبی ٹیم اپنا پہلا میچ 30 اگست کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ بھی اسی دن تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 31 اگست کو چین کیخلاف کھیلا جائے گا۔یکم ستمبر کو پوزیشن کے میچز ہوں گے جبکہ دو ستمبر کو قومی ٹیم وطن واپس پہنچے گی۔ پاکستان رگبی ٹیم میں کپتان کاشف خواجہ،احمد وسیم،محمد شعیب اختر،ناصر محمود،محمد ہارون،مصدق الطاف،محمد وقاص،فیصل اسلم،علی شاہد،خالد حسین بھٹی،محمد افضل اور دائو دگل شامل ہیں۔ شکیل احمد ملک ہیڈ کوچ و مینجر جبکہ ڈاکٹر محسن فزیو ہوں گے۔ ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق ٹیم نے اچھی تیار کی ہے۔ ایشین گیمز میں ایشیا کی ٹاپ ٹیمیں جیسے جاپان، ہانگ کانگ ، چین اور تھائی لینڈ شریک ہیں لڑکے پرامید ہیں کہ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے ٹاپ فائیو میں آئیں گے۔

error: Content is protected !!