ایشین گیمز،ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)18 ویں ایشین گیمز میں ہینڈ بال ایونٹ کے کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پاکستان کو15 کے مقابلے میں 38 اسکور سے شکست دیدی میچ کے پہلے ہاف کااسکور20-7جبکہ دوسرے ہاف کا اسکورر18-8 رہا ۔پاکستان کے خلاف جاپان کی جانب سے سب سے زیادہ سات گولز شیدا ہیروکی نے کئے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے مزمل حسین پانچ گول سکور کر کے سب سے آگے رہے.اس سے پہلے کوریا کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹیم پاکستان کو47-16سے بڑی مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گذشتہ روز ہونے والے دیگر میچزمیں ایران نے ملائشیاء کو55-11،سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو42-24 سے جبکہ عراق نے چائینیز تائی پے کو 37-30 اسکور سے شکست دی۔

error: Content is protected !!