ایشین گیمز، قومی فٹبال ٹیم کی جکارتہ روانگی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)تین سال کے بعد پاکستانی فٹ بال ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ تجربہ کار مڈ فیلڈر صدام حسین کو ایشین گیمز فٹ بال ایونٹ کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ گول کیپر ثاقب حنیف ان کے نائب ہوں گے۔ جوز انتونیو ناگورا ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا، سابق کپتان محمد عیسیٰ کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 اگست کو ویتنام کے خلاف کھیلے گی۔ 18ویں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال اسکواڈ جکارتہ روانہ ہو گیا۔ ایشین گیمز18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گے۔ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم جکارتہ روانگی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جکارتہ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وسیم اصغر، عدیل علی، مقبول، زین العابدین اسحاق، یوسف احمد، محسن علی، محمد سہیل، محمد بلال، محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد ریاض، احسان اللہ، مہدی حسن، نعمان، شہباز یونس، منصور، ارسلان علی، محمود خان شامل ہیں۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا، ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا، اسسٹنٹ کوچ محمد عیسیٰ، گول کیپر کوچ چوہدری نعمان ابراہیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ایف ایف شہزاد انوراور مساجر محمد اسلم بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی پہلا میچ 14اگست کو ویتنام کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرے میچ پاکستان کا مقابلہ ایشیا کی مضبوط سائیڈ جاپان سے 16اگست کو ہوگا۔ تیسرا میچ 19اگست کو نیپال سے ہوگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سید فیصل صالح حیات نے کہا ہےکہ تین سال بعد پاکستانی ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنے جارہی ہے ، ہماری دعا ہے کہ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

error: Content is protected !!