ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی ریسلر کی ایئرپورٹ پرمنگنی

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)  ایشین گیمز میں بھارت کیلئے کشتی میں گولڈ میڈل جیتنے والی ونیش پھوگٹ نے وطن لوٹتے ہی منگنی کرلی۔

بھارتی ریسلرز کی ایئرپورٹ پر منگنی

اس کیلیے انہوں نے ایئرپورٹ کا انتخاب کیا۔ ونیش نے اپنے طویل عرصے سے دوست اور ساتھی ریسلر سومویر راتھی کو ہی جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگنی میں دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جو انہیں لینے پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور کیک کاٹا ۔ونیش کا کہنا تھا کہ ہم دونوں گذشتہ سات آٹھ برس سے دوست ہیں اور پورا ملک اس متعلق جانتا ہے۔

error: Content is protected !!