ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کا شیڈول جاری


جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین ہاکی فیڈریشن نےانڈ ونیشیامیں ہونے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ14 ملکوں کی 21 مینز اور ویمنزٹیمیں شریک ہوں گی ۔فاتح ٹیمیں 2020کے ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنالیں گی ۔مردوں کا ایونٹ 19 اگست سے شروع ہوگا ۔ پاکستان کو پول بیمیں ملائیشیا، عمان بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول اے بھارت، کوریا، جاپان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں ۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف بیس اگست کو کھیلے گی ۔ فائنل یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!