ایلپائن اسکی ورلڈ کپ کا انعقاد

ناروے میں ایلپائن اسکی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی مہارت کا حیرت انگیزمظاہرہ کیا۔

ناروے کے دا رالحکومت اوسلو میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی پہاڑوں پر منعقد ہونے والے اس ایک روزہ مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے32ماہر مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران ماہرخواتین اورمرد کھلاڑیوں کے درمیان اسکیئنگ کے الگ الگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی۔

ایلپائن اسکی ورلڈ کپ نامی اس مقابلے میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والےAndre Myhrerفاتح قرار پائے جبکہ خواتین کے درمیان ہونے والے مقابلے میں امریکی ایتھلیٹ Mikaela Shiffrin نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!