اینجلو میتھیوز اور سرنگا لکمل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فٹ قرار


کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن کرکٹرز اینجلو میتھیوز اور سرنگا لکمل فٹ ہو گئے، آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 جون سے شروع ہو گا۔ میتھیوز نے آخری مرتبہ رواں سال جنوری میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی اور اسی میچ کے دوران وہ ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف نداہاس ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے تھے، دوسری جانب فاسٹ باؤلر سرنگا لکمل بھی کافی عرصے سے سائیڈ سٹرین انجری کے باعث کرکٹ میدانوں سے باہر ہیں۔ سری لنکن سلیکٹرز کو کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش تھی تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میتھیوز اور لکمل مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

error: Content is protected !!