اینڈریو سٹرائس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفی


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو سٹرائس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، 41سالہ اینڈریو سٹرائس نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کیلئے اپنی خدمات پیش کرینگے تاہم ابھی وہ نجی مسائل کی وجہ سے بطورڈائریکٹر کرکٹ ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے،اینڈریو سٹرائس نے کچھ ماہ اپنی اہلیہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد بورڈ سے طویل رخصت لے لی تھی اس دوران ان کی جگہ اینڈی فلاور کو قائم مقام ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھی تاہم اب ان کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اینڈی فلاور قائم مقام ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر دسمبر تک خدمات سرانجام دینگے جس کے بعد بورڈ کسی کو مستقل طور پر تعینات کریگا، مستعفی ہونے کے اعلان کے بارے میں اینڈریوسٹرائس کا کہنا ہے کہ وہ بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں مگر اس وقت میری اہلیہ کومیری ضرورت ہے اوراس مشکل وقت میں اس کے ساتھ رہنا چاہتاہوں مجھے امید ہےکہ اینڈی فلاور بہترین انداز میں خدمات انجام دینگے۔

error: Content is protected !!