اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا اعلان

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائیگا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلاایونٹ ہو گا۔ 30 سالہ برطانوی کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015ء میں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا، میں نے اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے، امید ہے کورٹ بھی اچھی ہو گی۔

error: Content is protected !!