اینگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ، سیمی فائنل مقابلے آج شروع ہوں گے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) اینگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر 18 ، انڈر 14، انڈر 10، سینئر ڈبلز پلس 45 اور سینئر ڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ چیمپین شپ 7 جولائی تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپین شپ کے سیمی فائنل 6 جولائی جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!