این بی پی خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل بنک خیبرپختونخواجونیئر سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی،جسکا باضابطہ افتتاح نیشنل بنک کے ریجنل چیف سہیل احمد خان نے کیا ان کے ہمراہ سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ،نیشنل بنک کے سپورٹس آفیسر وسیکرٹری جنرل صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن باسط کمال, چیف ریفری و آرگنائزر منور زمان ‘،ناظم نوئے کلی سجاد خلیل،پی ایف اکیڈمی کوچ اطلس خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان نے کہا کہ ٹورنامنٹ پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں چار کیٹگریز انڈر 11، انڈر 13، انڈر14، اورانڈر 16 کے دوسو کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکواش کے لیجنڈ قمرزمان نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں پورے صوبے سے کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے جوکہ خوش آئند بات ہے دوسری جانب ان کھلاڑیوں کیلئے مقابلے کے میدان میں کھیلنے کے مواقع بھی ملیں گے، انہوں نے کہاکہ جو بھی کھلاڑی جیتے گی انہیں معقول نقد انعام کے ساتھ ساتھ ٹرافی اور میڈل بھی دیئے جائیں گے۔


این بی پی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری ہے چیمپئن شپ کے دوسرے روزصوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف ریفری و آرگنائزر منور زمان ‘کوچ اطلس خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر11 کے میچوں میں اسد نے حارث زاہد کو گیارہ سات ‘آٹھ گیارہ ‘گیارہ چھ اور گیارہ سات‘عمیر عارف نے احد خان کو گیارہ چھ ‘گیارہ نو اور گیارہ نو‘عبداللہ نواز نے فہد خان کو گیارہ پانچ ‘گیارہ چھ اور گیاہ آٹھ ‘مبین خان نے عبید اللہ کو گیارہ چار ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو ‘ہریرہ نے مصطفیٰ عرفان کو گیارہ نو‘گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ جبکہ ابراہیم نے سیف اللہ کو بارہ دس ‘دس بارہ ‘گیارہ نو ‘سات گیارہ اور گیارہ پانچ سے شکست دی ‘انڈر13 کی کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ ہمام احمد نے لقمان کو گیارہ چار ‘گیارہ تین اور گیارہ پانچ

یاسین خٹک نے معاذ کو گیارہ چھ ‘گیارہ سات اور گیارہ نو ‘صبور خان نے زاہد کو گیارہ نو ‘گیارہ چار اور گیارہ آٹھ ‘ماجد احمد نے ابراہیم محب کو تین صفر ‘آرش نے صہیب افضل کو گیارہ نو ‘گیارہ سات اور گیارہ آٹھ ‘محمد حنیف نے محمد عاطف کو گیارہ آٹھ ‘گیارہ نو اور گیارہ پانچ ‘احسان علی نے ذکریا شیر کو گیارہ آٹھ ‘گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے ہرایا‘انڈر15 کیٹیگری کے مقابلوں میں مختیار علی نے حارث خان کو تین صفر ‘عباس نواز نے محمد عباس کو گیارہ نو ‘گیارہ آٹھ اور گیاہ پانچ ‘آفاق خان نے رحیم عباس کو گیارہ پانچ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو ‘ولید خلیل نے ابوذر کو گیارہ تین ‘گیارہ نو اور گیارہ سات ‘فہد شریف نے محمد سلام کو تین صفر اورحزیفہ زاہد نے وقاص خان کو تین صفر سے شکست دی ‘انڈر17 کے مقابلوں میں نور زمان نے علی شیر کو گیارہ سات ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ ‘معاویہ حسین نے ضرغام خان کو گیارہ تین ‘گیارہ چھ اور گیارہ آٹھ ‘راشد دولت نے سعد زبیر کو دس بارہ ‘گیارہ چھ ‘گیارہ نو اور گیارہ چھ سے شکست دی‘گرلز انڈر13 کے مقابلوں میں ماریہ نے سحرش کو گیارہ چار ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے ہرایا‘انڈر16 کیٹیگری میں لائبہ احمد نے کلثوم خان کو گیارہ چار ‘گیارہ پانچ اور گیارہ سات سے شکست دی جبکہ حراء نے جویریہ کو تین صفر اور نمرہ عقیل نے لبنیٰ خان کو تین صفر سے شکست دی۔

error: Content is protected !!