ایک اور قومی کرکٹر کا سر پر سہراسجانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اگست 2019ءشادی کا مہینہ بن گیا، حسن علی کے بعد آل رائونڈر عماد وسیم بھی رواں ماہ دولہا بن رہے ہیں۔عماد وسیم 5 دن بعد یعنی 26 اگست کو اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔خ

اندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی آل رائونڈر کی دلہن ثانیہ اشفاق کا تعلق برطانیہ سے ہے۔عماد وسیم کی شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں

تقریب میں وزیراعظم عمران خان ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔شادی میں سینیٹر فیصل جاوید ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ،پی سی بی چیئرمین احسان مانی ،

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان ،سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد خان آفریدی سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کی تھی ۔

error: Content is protected !!