اے آئی پی ایس کی خواتین صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ

عمان (سپورٹس لنک رپورٹ)اردن کے دارالحکومت عمان میں جہاں ایشین وومن فٹ بال چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وہیں اے آئی پی ایس ایشیا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے مقابلوں میں شریک ممالک کی خواتین کو بین الاقوامی مقابلوں کی کوریج کے حوالے سے ورکشاپ کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ۔تین روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن مختلف شخصیات نے مختلف موضوعات پر لیکچر دئیے۔سینئر صحافی رابی محمد نے سپورٹس جرنلزم میں بہتری لانے کے لئے پر اثر لیکچر دیا
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس جرنلسٹس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کوریج کے لئے اصولوں اور قواعد و ضوابط پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا اور متاثر کن کوریج ہی موجودہ دور میں پڑھنے اور دیکھنے والوں کو متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس کو اپنی استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے کسی بھی کھیل سے متعلق اس کی مکمل معلومات رکھنے کو بھی انتہائیے اہم قرار دیا۔خالد ال قبا نے سپورٹس کوریج کے دوران ایتھکس پر گفت گو کی اور کہا کہ دوران کوریج کھلاڑیوں کے احساسات سے کھیلنے کی بجائے مثبت کوریج کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سپورٹس جرنلسٹس کا مثبت کردار سامنے آئے ۔حئسام براکات نے سپورٹس میں شخصیاتی نکھار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس رپورٹرز کو کوریج کے دوران کھلاڑیوں اور منتظمین کی کرشماتی شخصیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہئیے۔حبا سباغ جنہوں نے اے آئی پی ایس ایشیا کی پہلی خواتین ورکشاپ میں شرکت کی تھی اور آجکل ایشین وومن فٹ بال چیمپئن شپ میں میڈیا مینجر کی خدمات انجام دے رہی ہیں نے خواتین سپورٹس جرنلسٹس کی ورکشاپس کو انتہائی موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے سپورٹس رپورٹرز کو باہم ملنے اور کوریج کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اے آئی پی ایس ایشیا اور ایشین فٹ بال فیڈریشن مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس کو کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کوریج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ مقابلوں کے
دوران قواعد و ضوابط پر عمل کئے بغیر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے لہٰذا کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے دوران پریس کٹ کا مطالعہ بہت ضروری ہے تاکہ کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ایشین وومن فٹ بال چیمپئن شپ میں آسٹریلیا، جاپان، چین، کوریا، ویت نام، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا اور میزبان اردن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔مقابلے چھ اپریل کو شروع ہوں گے اور بیس اپریل تک جاری رہیں گے۔سپورٹس جرنلسٹس کو دوران چیمپئن شپ کوریک کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سیکرٹری جنرل اے آئی پی ایس ایشیا نے شرکاء کو سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی اور ایشیائی تنظیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔سپورٹس جرنلسٹ ورکشاپ کے شرکاء کو عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم کا دورہ بھی کروایا گیا
error: Content is protected !!