اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ،بھارت کی ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپور)بھارت کی ٹیم نے اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، بھارت کی ٹیم نے اپنے گروپ سی میں آخری میچ میں انڈویشیا کی ٹیم کیخلاف میچ بغیر کسی گول کے برابرکھیلا جس کے بعد اس کے تین میچوں میں پوائنٹس کی تعداد پانچ ہو گئی جس کے بعد بھارت کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئی، سولہ سال کے طویل وقفے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی ٹیم نے اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے اس سے قبل بھارتی ٹیم نے 2002 میں کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا کوارٹر فائنل میں بھارت کی ٹیم کو کوریا کی مضبوط ٹیم کا سامنا ہوگا۔

error: Content is protected !!