بابراعظم نے ویرات کوہلی کےبارے میں ایسا کہہ دیا کہ آپ دنگ رہ جائینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم مجھے جو کردار دیتی ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، میرے کوچ کا پلان ہوتا ہے کہ میں اپنا نیچرل کھیل کھیلوں اور اننگز کے آخر تک کھیلوں، لوگوں کا کام بولنا ہے لیکن ہمارا کام کھیلنا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھائوں۔ایک انٹر ویو میں بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح میں نے سوچا تھا کہ سنچری کرنی ہے وہ نہ ہوسکی۔ میں نے چانس لیا لیکن چند گیندوں کو میں صحیح طور پر استعمال میں نہیںلاسکا جس کیوجہ سے میں سنچری مکمل نہ کرسکا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویراٹ کوہلی لیجنڈ ہیں، میں ان کے قریب بھی نہیں ہوں۔ میرا کام یہ ہوتا ہے کہ میں ان کا مقابلہ کروں لیکن وہ بہت اوپر ہیں۔کوشش کرتا ہوں کہ ان جیسی پرفارمنس دوں کہ میری ٹیم جیتے۔انہوںنے کہا کہ میں ہر فارمیٹ کے لحاظ سے ٹریننگ کرتا ہوں، سب سے زیادہ توجہ میں اپنی فٹنس پر دیتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ مستقل مزاجی سے رنز کروں کیونکہ جب مجھ سے رنز نہ ہوں تو بڑی پریشانی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!