.بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے انچارچ کی الوادعی تقریب

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ).بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے انچارچ آغا سلیم الدین خلجی المعروف پیر آغا جی سرکار کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ایرڈ یونیورسٹی میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ثروت ناز مرزا تھے اس موقع پر چیرمین سپورٹس بورڈ پروفیسرریاض ،رانا زاہد قمر ،عقیل سلطان رجسٹرار میڈم سحرش گیلانی اور محمّد اختر جان سمیت شعبہ سپورٹس کے دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ثروت ناز مرزا نے بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے انچارچ آغا سلیم الدین خلجی المعروف پیر آغا جی سرکارکو شاندار خدمات پر شیلڈ پیش کی ،بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے انچارچ آغا سلیم الدین خلجی المعروف پیر آغا جی سرکار نے تمام عملے اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!