بارش کا دونوں ٹیموں کونقصان:سرفراز

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم پر امام الحق پر اس لئے ترجیح دی گئی کیوں کہ وہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ موسم پر ہماراکوئی کنٹرول نہیں ،میچ میں بارش کا دونوں ٹیموں کو نقصان ہوگا، لیگ سپنر شاداب خان نے پریکٹس میچز میں اچھی باؤلنگ کی لیکن ہمیں ٹور پر یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، امید ہے شاداب خان توقعات پوری کرتے ہوئے اچھا پر فارم کریں گے۔قومی کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں،آئر لینڈ نے ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کے لئے طویل سفر طے کیا ہے اور وہ اس کے مستحق ہیں، پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ مزید بلندی کی طرف جائے گی ۔

error: Content is protected !!