باسکٹ بال میچ میں لڑائی، 13 کھلاڑیوں پر پابندی عائد

منیلا: (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل باسکٹ بال میچ کو میدان جنگ بنانے والے آسٹریلیا اور فلپائن کے 13 کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی، میزبان فلپائن کی عالمی رکنیت معطل، دونوں ممالک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔باسکٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، منیلا میں آسٹریلیا اور فلپائن کا میچ میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے، ٹھڈوں اور کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ باسکٹ بال کی عالمی باڈی "فیبا” نے ایکشن لے کر لڑنے والے 13 کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی۔ میزبان فلپائن کی عالمی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ دونوں ممالک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ آسٹریلیا اور فلپائن نے عالمی فیڈریشن سے معذرت کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔

error: Content is protected !!