بال ٹیمپرنگ: ڈیوڈ وارنر نے غلطی کا اعتراف کرلیا

کینبرا(سپورٹس لنک رپورٹ) بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ ایک غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے کہا ‘ٹیمپرنگ اس کھیل پر دھبہ ہے جسے بچپن سے بہت چاہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا ہے’۔

Instagram post by David Warner • Mar 29, 2018 at 4:37am UTC

معطل آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران وہ اس حوالے سے کچھ کہیں گے اور تب تک وہ اپنے اہلخانہ، دوستوں اور قابل اعتماد خیرخواہوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ 2 سال تک ٹیم کی قیادت کرنے کے اہل بھی نہیں ہوں گے۔

error: Content is protected !!