باکسنگ ڈے ٹیسٹ،آسڑیلیا کو 137رنز سے شکست،بھارت کو سیریز میں 2-1کی برتری


میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 261 رنز بناسکی۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندرجڈیجا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44 اور عثمان خواجہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر جسپریت بمرا کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 443 اور دوسری میں 6 وکٹوں پر 106 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 151 اور دوسری میں 261 رنز بناسکی۔

error: Content is protected !!