باکسنگ ڈے ٹیسٹ :کک کی شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری

میلبورن:آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں الیسٹرکک کی شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 327رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر491رنز بنا لئے ہیں اور میزبان پر164رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک27چوکوں کی مدد سے244رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں اور انکے ساتھ جیمز اینڈرسن بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کی طرف سے لایون، ہیزل ووڈ اور کومنز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراونڈ پر ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 192رنز دو کھلاڑی آوٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی، جو روٹ 61رنز کی اننگز کھیل کر کومنزکو وکٹ دے بیٹھے۔ملان 14اور بیرسٹو 22رنز بناکر آوٹ ہوئے، معین علی اور ووکس بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور جلد ہی کک کا ساتھ چھوڑ گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 20اور26رنز بنائے، براڈ نے 56رنز کی اننگز کھیلی۔السٹر کک نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔

تیسرے روزکھیل کے اختتام پر انگلینڈنے 9وکٹوں کے نقصان پر491رنز بنالئے تھے۔ اوپنر السٹر کک ناقابل شکست 244رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور 327رنز164رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے لایون، ہیزل ووڈ اور کومنز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

error: Content is protected !!