بحالی پروگرام فراہم کیا جائے: شرجیل خان کا بورڈ کو خط

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں کرکٹر نے مطالبہ کیا ہے واپسی کے لیے بحالی پروگرام فراہم کیا جائے۔دنیا نیوز ذائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان اس سے قبل بھی دو مرتبہ زبانی طور پر بحالی پروگرام کا کہہ چکے ہیں۔ شرجیل نے پہلے ری ہیب پروگرام چند شرائط کے ساتھ مانگا تھا، شرجیل خان کی سپاٹ فکسنگ میں سزا 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ کی شق 6.7 کے تحت بحالی پرواگرم دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان اعتراف جرم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنا ہوگی ۔ بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ بلےباز کے بحالی پروگرام کی نگرانی کرے گا۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو اڑھائی سال کی سزا سنائی گی تھی۔

error: Content is protected !!