برازیلین ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے دوران نیا کھیل ایجاد کرلیا

 

ماسکو ( سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی برازیلین ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے دوران ایک نیا کھیل ایجاد کرلیا جس کو ٹیبل فٹ بال کہنا مناسب ہوگا۔گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران برازیلین فٹ بالر فیلپے کوٹینہو ،گبرائیل جیسس اور مارسیلو ٹیبل ٹینس کی میز پر فٹ بال سے کھیلتے رہے جس کو دیکھنا دلچسپی کا باعث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سر اور پاؤں سے ٹیبل ٹینس کی طرز پر پوائنٹ بنانے کی پریکٹس سے میچوں کے دوران گول پوسٹ کے ہدف پر کک مارنے اور ساتھی کھلاڑیوں کو پاسز دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتاہے ۔

 

error: Content is protected !!